مشکوۃ المصابیح:۴۱۵۹ Mishkat al-Masabih:4159
كتاب الاطعمة:۲۱
الفصل الأول
عَن عمر بن أبي سَلمَة قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا فِي حِجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصفحة. فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «سم الله وكل بِيَمِينِكَ وكل مِمَّا يليك»
Chapter:21 Section 1
‘Umar bin Abu Salama said:
I was a boy under the protection of God’s messenger, and as my hand used to roam at large in the dish he said to me, “Mention God’s name, eat with your right hand, and eat from what is next you.”
(Bukhari and Muslim)
Narrator: Umar bin Abu Salama
اُردو ترجمہ: حضرت عمر ابن ابی سلمہ کہتے ہیں کہ میں بچہ تھا اور رسول کریم ﷺ کی پرورش و تربیت میں تھا ایک دن میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا اور میرا ہاتھ رکابی میں جلدی جلدی گھوم رہا تھا (یعنی جیسا کہ بچوں کی عادت ہوتی ہے، میں اپنے سامنے سے کھانے کے بجائے ادھر ادھر ہاتھ ڈال رہا تھا) چنانچہ رسول کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ "بسم اللہ کہو دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اس جانب سے کھاؤ جو تمہارے نزدیک ہے (یعنی اپنے سامنے سے کھاؤ ۔ “
حكم: مُتَّفق عَلَيْهِ
راوی: عمر بن أبي سَلمَة