Liya Jab Se Main Ne Ye Naam e Muhammad – لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد

Liya Jab Se Main Ne Ye Naam e Muhammad – لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد

لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد

لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد
بڑا لطف آیا سویرے سویرے
لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد
بڑا لطف آیا سویرے سویرے

عبادت کا سودا اندھیرے اندھیرے
منافع کمایا سویرے سویرے

لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد
بڑا لطف آیا سویرے سویرے

نمازیں پڑھے جا، اذانیں دیے جا
شب و روز سجدوں پہ سجدے کیے جا
نمازیں پڑھے جا، اذانیں دیے جا
شب و روز سجدوں پہ سجدے کیے جا

نمازیں اُس کی، اذانیں اُس کی
نمازیں اُس کی، اذانیں اُس کی
جسے پنجتن کا گھرانہ ملا ہے

لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد
بڑا لطف آیا سویرے سویرے

مدینے کے جلوے، مدینے کی راتیں
ہمیں اے خدایا دکھا جلدی جلدی
مدینے کے جلوے، مدینے کی راتیں
ہمیں اے خدایا دکھا جلدی جلدی

تڑپتے ہیں دن رات جو حاضری کو
تڑپتے ہیں دن رات جو حاضری کو
انہیں بھی خدایا بلا جلدی جلدی

لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد
بڑا لطف آیا سویرے سویرے

میں بے چین دل کو لیے آ رہا تھا
سکون مل گیا در پہ آنے سے پہلے
میں بے چین دل کو لیے آ رہا تھا
سکون مل گیا در پہ آنے سے پہلے

چلو چل کے مانگو محمدؐ کے رب سے
چلو چل کے مانگو محمدؐ کے رب سے
یہ جھولی بھری ہے سویرے سویرے

لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد
بڑا لطف آیا سویرے سویرے

Uloomul Islam

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے