,Wo Shehr-e-Mohabbat Jahan Urdu Lyrics-وہ شہر محبت جہاں
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں..
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر، وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو جی چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
جہاد محبت کی آواز گونجی کہا حنظلہ نے یہ دلہن سے
جہاد محبت کی آواز گونجی کہا حنظلہ نے یہ دلہن سے
اجازت اگر دو تو جام شہادت لیوں سے لگانے کو جی چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
جو پوچھا نبی نے کہ کچھ گھر بھی چھوڑا
تو صدیق اکبر کے ہونٹوں پہ آیا
جو پوچھا نبی نے کہ کچھ گھر بھی چھوڑا
تو صدیق اکبر کے ہونٹوں پہ آیا
وہاں مال و دولت کی کیا ہے ضرورت
جہاں دل لٹانے کو جی چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر، وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
ستاروں سے یہ چاند کہتا ہے ہر دم
تمہیں کیا بتاؤں وہ ٹکڑوں کا عالم
ستاروں سے یہ چاند کہتا ہے ہر دم
تمہیں کیا بتاؤں وہ ٹکڑوں کا عالم
اشارے میں آقا کے اتنا مزہ تھا
کہ پھر ٹوٹ جانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
وہ ننھا سا اصغر، وہ ایڑی رگڑ کر
یہی کہہ رہا ہے وہ خیمے میں رو کر
وہ ننھا سا اصغر، وہ ایڑی رگڑ کر
یہی کہہ رہا ہے وہ خیمے میں رو کر
اے بابا ! میں پانی کا پیاسہ نہیں ہوں
میرا سر کٹانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر، وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
جو دیکھا ہے روئے جمال رسالت
تو طاہر عمر مصطفی سے یہ بولے
جو دیکھا ہے روئے جمال رسالت
تو طاہر عمر مصطفی سے یہ بولے
بڑی آپ سے دشمنی تھی مگر اب
غلامی میں آنے کو دل چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر، وہ چاندی سی مٹی
نظر میں بسانے کو دل چاہتا ہے
وہ شہر محبت جہاں مصطفیٰ ہیں
وہیں گھر بنانے کو دل چاہتا ہے