بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ

بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ

بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ (۲)
آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جانانہ(۲)

اے اہل کرم اتنا مجھ پے بھی کرم کرنا (۲)
جب جان لبوں پر ہو تم سامنے آ جانا (۲)

آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جانانہ(۲)

میں ہوش حواس اپنے اس بات پے کھو بیٹھا(۲)
جب ہنس کے کہ تم نے آيا میرا دیوانہ (۲)

آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جانانہ (۲)

جی چاہتا ہے بھیجوں میں تحفے میں اُنہیں آنکھیں (۲)
درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانہ(۲)

آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جانانہ (۲)
دنیا میں مجھے تم نے اپنا تو بنایا ہے (۲)
محشر میں بھی کے دینا یہ ہے میرا دیوانہ

(دنیا میں مجھے تم نے جب اپنا بانایا (ہے
محشر میں بھی کہ دینا یہ ہے میرا دیوانہ(۲)

آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جانانہ(۲)

کیوں آنکھ ملائی تھی کیوں آگ لگائی تھی (۲)
اب رخ کو چھپا بیٹھے کر کے مجھے دیوانہ(۲)

آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جانانہ(۲)

کیا لطف ہو محشر میں میں شکوے کیے جاؤں(۲)
وہ ہنس کے کہ جائیں دیوانہ ہے دیوانہ (۲)

آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جانانہ(۲)

بے دم میری قسمت میں سجدے ہے اسی در کے(۲)
چھوٹے نہ الٰہی اب سنگ در جانانہ (۲)
(۲) بے خود کیے دیتے ہیں انداز حجابانہ
آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جانانہ(۲)

Uloomul Islam

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے