مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا– Mola Ya Sali Wa Salim

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا– Mola Ya Sali Wa Salim

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

سحر کا وقت تھا معصوم کلیاں مسکراتی تھیں
ہوائیں خیر مقدم کے ترانے گنگناتی تھیں
ابھی جبرائیل بھی اترے نہ تھے کعبے کے منبر سے
کہ اتنے میں صدا آئی ہے عبد اللہؓ کے گھر سے
مبارک ہو شاہِ ہر دو سرا تشریف لے آئے
مبارک ہو محمد مصطفی تشریف لے آئے

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

نہ کوئی آپﷺ سا ہو گا نہ کوئی آپ جیسا تھا
کوئی یوسف سے پوچھے مصطفی کا حسن کیسا تھا
زمین و آسماں میں کوئی بھی مثال نہ ملی

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

درود ان پر سلام ان پر یہی کہنا خدا کا ہے
خدا کے بعد جو ہے مرتبہ صلی علیﷺ کا ہے
وہی سردار عالم ہیں وہی غمخوار امت ہیں
وہی تو حشر کے میدان میں سب کی شفاعت ہیں
شفاعت کے لئے سب کی نظر اُنﷺ پر پڑی ہوگی

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

سلام اس پر کہ جس نے بےکسوں کی دستگیری کی
سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی
سلام اس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا
سلام اس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا
سلام اے آمنہ کے لال اے محبوب سبحانی
سلام اے فخرِ موجودات فخرِ نوع انسانی
تری صورت، تری سیرت، ترا نقشا، ترا جلوہ
تبسم، گفتگو، بندہ نوازی، خندہ پیشانی
ترا در ہو مرا سر ہو مرا دل ہو ترا گھر ہو
تمنا مختصر سی ہے مگر تمہید طولانی

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

دلیلیں زندگی وہ ہیں، کمال بندگی وہ ہیں
کوئی بھی دور ہو اس میں معراج آدمی وہ ہیں
وہی تو دین و دنیا ہے جو باتیں آپ نے کی

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

رسول الله حبيب الله امام المرسلينﷺ
کوئی بھی بات ہو ہر حکم ان کا معتبر ایسا
کہ ان کا ہاں، نہیں کہنا بھی ہے قرآن کے جیسا
حدیث پاک کہلائی جو باتیں آپ نے کہی

مَولَايَ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلَى حَبِيبِكَ خَيْرِ الْخَلْقِ كُلِّهِمِ

اس طرح کے مزید نعت کے لیے جڑے رہیں

Uloomul Islam

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے